ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے اہم ترین میگا ایونٹ روئل رمبل 2026 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر ریسلنگ دیکھنے کے شوقین مداحوں کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای روئل رمبل کا دلچسپ ایونٹ امریکا سے باہر منعقد ہوگا۔
روئل رمبل ایونٹ میں مردوں اور خواتین ریسلرز کے علیحدہ علیحدہ میچز ہوتے ہیں، اس ایونٹ میں جو ریسلر آخری وقت تک رنگ میں کھڑا رہ جاتا ہے اسے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ’ریسل مینیا‘ میں چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ کرنے کا سنہری موقع ملتا ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈبلیو ڈبلیو ای کا پہلا ایونٹ سعودی عرب میں منعقد ہوا ہو اس سے قبل حالیہ برسوں میں وہاں کراؤن جیول اور ایلیمینیشن چیمبر جیسے ایونٹس منعقد ہو چکے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ڈبلیو ڈبلیو ای کے صدر نک خان نے کہا کہ WWE ایک وسیع عالمی ادارہ ہے، اور اب جنوری 2026 میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہمارا روئل رمبل ایونٹ کا میلہ سجے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں ہمارے ایک سب سے بڑے سالانہ پروگرام کا انعقاد مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔
ریاض سیزن کے نام سے معروف ثقافتی اور کھیلوں کے سالانہ پروگرام کے حصے کے طور پر یہ مملکت کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد ہو گا۔
اتھارٹی کے چیئرپرسن ترکی آلِ الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلی بار شمالی امریکا سے باہر روئل رمبل کی میزبانی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو دنیا کے سب سے بڑے اور اہم ترین انٹرٹینمنٹ پروگرام کو مملکت میں لانے کے لیے ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد تفریحی شعبے کو بہتر کرنا اور ایک ایسا انقلابی تجربہ فراہم کرنا ہے جو سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرے۔“
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ اسٹار ’رے مسٹیریو‘ انتقال کر گئے
لیکن شائقین ریسلنگ کمپنی کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب سے باہر کے لوگوں کے لیے ایونٹ کو براہ راست دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ کچھ شائقین نے کہا کہ وہ اسے لائیو نہیں دیکھ پائیں گے، اور بعض افراد اس لیے مایوس ہیں کیونکہ بعد میں روئل رمبل دیکھنا اسے لائیو دیکھنے جیسا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی بھی سعودی عرب کے حصے میں آئی ہے، فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے عالمی کونسل میں سعودی میزبانی کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔
2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا، جبکہ 15 مختلف اسٹیڈیم ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کریں گے۔