Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 12:27pm

علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت میں تھانہ آئی 9 میں 2022 میں درج پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔

پنجاب کی جیلوں میں قید نو مئی مجرمان کے ساتھ سلوک کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

عدالت نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا، جب کہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔

دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

عمران خان کی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لائے تھے، علیمہ خان کا انکشاف

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

Read Comments