Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2025 12:13pm

پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس برانچ کا پورا عملہ تبدیل کردیا

پنجاب میں اسلحہ لائسنس، اسلحے کی فروخت اور مرمت کے عمل میں شفافیت کیلئے حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلحہ لائسنس برانچ کا پورا عملہ تبدیل کر دیا۔

محکمہ داخہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میرٹ کی بالادستی اور عوامی شکایات پر تمام عملہ تبدیل کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور احتساب کا عمل بہتر بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسلحہ برانچ میں ایک سال مکمل کرنے والے تمام افسران اور عملے کو تبدیل کیا جائے، اسلحہ برانچ میں تعینات افسران اور عملے کی تبدیلی ہر سال یقینی بنائی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام عملہ تبدیل کر کے ایک ہفتے میں محکمہ داخلہ کو رپورٹ بھجوائی جائے۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کیے ہیں، اناختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔

اسلحے کی مرمت، لائسنس کی توثیق اور ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو حاصل ہے۔

Read Comments