بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی حکومتی تجویز مسترد کردی ہے۔
سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرضے کی نئی قسط کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔
جس پر آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کہا کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومت کا مختلف آپشنز پر کام جاری
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے، دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔