چیمپئنزٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ پر مشاورت شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔ اسکواڈ میں فخر زمان اور امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنزٹرافی کے اسکواڈ میں 11 فروری تک تبدیلی کی جاسکتی ہے، اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی، برطانوی سیاستدانوں کا افغانستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا، اسپنر ساجد خان کی واپسی متوقع ہے۔ پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔