Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 04:23pm

رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں

رمضان المبارک کی آمد اب بس چند مہینے دور رہ گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب کو بے صبری سے اس ماہ مقدس کا انتظار ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے۔

جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے۔

اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

Read Comments