Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2025 02:33pm

حیدرآباد: پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت کرنے مجبور

سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت کرنے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ چار مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے، اس لیے مجبوراً بچیاں فروخت کرنے آیا ہوں۔

ہیڈ کانسٹیبل توفیق حسین لیڈیز جیل حیدرآباد میں تعینات ہے، جس نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ میری تنخواہ کا مسئلہ حل کریں۔

ہیڈ کانسٹیبل کا الزام ہے جیل سپرنٹنڈنٹ بغیر پیٹرول دئے باہر کے کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں، باہر کے کام کرنے سے انکار پر تنخواہ بند کردی ہے۔

ہیڈ کانسٹیبل توفیق نے اپیل کی کہ میری تنخواہ شروع کی جائے اور لیڈیز جیل سے ٹرانسفر کیا جائے۔

Read Comments