Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 06:40pm

علی امین گنڈاپور کی جانب سے ڈی چوک میں مارے گئے کارکن کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک پیش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ڈی چوک میں مارے گئے پی ٹی آئی کارکن سردار شفیق احمد کے ورثا کی ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ نے کارکن کے ورثاء کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Read Comments