Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2025 10:45am

ریلوے میں خواتین ملازمین کے ساتھ ہراسانی کی شکایات پر پولیس کو انکوائری سے روک دیا گیا

Welcome

راولپنڈی ریلوے ریزرویشن آفس میں مبینہ طور پر خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، خواتین ملازمین نے آر ایس اور ایس سی او کے خلاف ریلوے پولیس کو درخواست دے دی، لیکن ڈی ایس ریلوے نے پولیس کو انکوائری سے روک دیا۔

ہراسانی کی شکایات سامنے آںے کے بعد ریلوے پولیس کی خاتون ڈی ایس پی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے یکم جنوری کو بیانات قلم بند کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا، ذرائع کے مطابق نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈی ایس ریلوے نے پولیس کو معاملے کی انکوائری سے روک دیا۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری ریلوے خود کرے گا۔

ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن نورالدین داور نے ڈپٹی ڈی ایس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کا کہنا ہے کہ تین روز تک تحقیقات مکمل ہوجائے گی، معاملہ ہراسانی کا نہیں شفٹوں کی ٹائمنگ کا ہے۔

Read Comments