Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2025 10:06am

عمران خان کی سابقہ اہلیہ پہاڑ سے نیچے جا گریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

ٹیلی گراف اور ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو جنوبی افریقہ میں پہاڑوں پر چڑھنے کے دوران ”گرنے“ کے بعد فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس حادثے کے بعد جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں۔

50 سالہ جمائما نے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہیں وہیل چیئر پر اپنے زخمی پاؤں اور ٹخنے پر خصوصی بوٹ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا موبائل فون بھارت پہنچ گیا، مگر کیسے 1725 42وکیل عدالتوں اور

ذاکٹرز کی جانب سے جمائما کی حالت اب مستحکم بتائی گئی ہے۔

عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا

جمائما گولڈ اسمتھ نئے سال کا جشن منانے کے لیے جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی تھیں جہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

Read Comments