Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2025 09:08pm

پاکستان کا جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا خواب بن گیا

پاکستان کا افریقی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا خواب بن گیا، جنوبی افریقا نے مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

فالوآن کے بعد دوسری اننگزمیں پاکستانی بیٹرز نے رنز تو بنائے لیکن میچ نہ بچاسکے، چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 478 رنز بناسکی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔

اس طرح جنوبی افریقا نے 58 رنز کا معمولی ہدف باآسانی حاصل کیا، افریقی سرزمین پر پاکستان مسلسل نواں ٹیسٹ میچ ہار گیا۔

Read Comments