بانی پی ٹی آئی اپنی رسیدیں دکھائیں تو رہا ہوجائیں گے، احسن اقبال کہتے ہیں بانی دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اپنی نہیں دکھا سکے، پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی تو جواب دینا پڑے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ 1971 کے سانحہ سے کم ثابت نہیں ہوا، موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں اور عدلیہ کو استعمال نہیں کر رہی ہے۔
طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، کسی کا ایندھن مت بنیں، مریم نواز
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دورہ کراچی کے دوران کارساز پر مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کارکنان سے خطاب کیا، بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی تاریخ رہی ہے لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔
پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، احسن اقبال
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے رسیدیں مانگتے تھے لیکن ان کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں اس لئے وہ کلین بولڈ ہوگئے، اسٹیبلشمنٹ نے جو 2018 میں تجربہ کیا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
26 نومبر کو جو ہوا اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے، عمران خان
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا فوجی جوانوں کے خلاف وہ مہم چلارہا ہے جو بھارتی ایجنسی ’را‘ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی ہے۔