Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2025 11:38am

لیموں کا ٹکڑا فریج میں رکھنے کے حیران کن فائدے

یہ بات سننے میں عجیب لگ سکتی ہے لیکن اگر لیموں کا ٹکڑا کاٹ کر فریج میں رکھ دیا جائے تو اس سے کئی حیران کن فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں جس میں صحت سے متعلق فوائد بھی ہیں۔

لیموں کا استعمال صرف کھانے پینے تک محدود نہیں بلکہ گھر کے بہت سے کاموں میں لیموں کی تازگی بخش خوشبو اسے ہر کسی کا پسندیدہ بناتی ہے۔ لیموں خوبصورتی سے لے کر صحت تک ہر شعبے میں ماہر ہے۔

تیزی سے وزن بڑھانے کے لیے یہ 4 چیزیں دودھ میں ملا کر پی لیں

آج ہم آپ کو لیموں کا ایک ایسافائدہ بتانے جارہے ہیں جس کے متعلق آپ نے شاید ہی پہلے سنا ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو صرف لیموں کے ٹکڑےکر کے اسے فریج میں رکھنا ہوگا۔ ایسا کرنے سے آپ کئی حیرت انگیز فائدے حاصل ہوں گے۔

فریج کو صاف رکھتا ہے

وزن کی کمی سے لے کر چمکتی جلد تک پائے کا سوپ پینے کے فوائد

ہم کھانے پینے کی تمام چیزوں کو فریج میں رکھ دیتے ہیں اس لیے اس کی صفاائی کاخیال رکھنا بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ لیموں کا ایک ٹکڑا اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ دراصل لیموں میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو فریج میں موجود بیکٹریا کو دور کر کے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاقہ یہ فریج کی ہوا کو قدرتی طور پر صاف رکھنے میں بھی مددگار ہے۔

فریج میں بدبو نہیں ہوتی

فریج کی صفائی رکھنے کے باوجود اکثر اس میں بدبو کا مسئلہ رہتا ہے۔ اور کئی بار یہ فریج میں رکھی ہوئی اشیا میں بھی بس جاتی ہے۔ ایسی صورت میں بدبو کو دور کرنے کا آسان طریقہ ہے کہ لیموں کے دو ٹکڑے کر کے اسے فریج میں رکھ دیا جائے۔ لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ فریج کی بدبو دور کرتا ہے اور ہوا کو قدرتی طور پر تازہ اور خوشبودار رکھتا ہے۔

کھانے پینے کی اشیا کو دیر تک تازہ رکھتا ہے

کھانے پینے کی بعض اشیا فریج میں رکھنے کے بعد بھی جلدی خراب ہوجاتی ہیں۔ آپ لیموں کو اسے دیر تک تازہ رکھنےکے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار کھانے کی اشیا کو زیادہ دیر تک باسی ہونے سے بچاتی ہے اور انہیں تروتازہ رکھتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین رکھی جائے کہ فریج میں رکھنے کے لیے ہمیشہ تازہ اور صاف لیموں کا استعمال کیا جائے۔

فریج کی ہوا کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے

لیموں کے ٹکڑے کو فریج میں رکھنے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ فریج میں موجود ہوا کو قدرتی طور پر صاف رکھنے کا کام کرتا ہے۔ دراصل لیموں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور سائٹرک ایسڈ فریج کی ہوا کوتازہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فریج میں موجود کھانے کو جلدی بیکٹریا کے رابطے میں لانے سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ بھی صرف لیموں کے ایک ٹکڑے کو رکھ دینے سے کم ہوجاتا ہے۔

Read Comments