Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2025 11:45pm

لاہور: ملزم نے والدہ سے جھگڑا کرنیوالی خاتون کو ’صلح‘ کے بہانے بلا کر قتل کر دیا

لاہور میں ملزم نے والدہ سے جھگڑا کرنیوالی خاتون کو گھر پر صلح صفائی کے بہانے بلا کر قتل کردیا۔ بورے والا میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ملزم نے بہن اور خالہ کو گولیاں مار دیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مغل پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، فائرنگ کے بعد ملزمان عبدالرحمن اور شہزاد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن کی والدہ کا چند روز قبل مقتولہ سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے خاتون مصباح اور اس کے شوہرکو صلح کے لئے گھر پر بلایا۔

کراچی میں 6 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ میاں بیوی کے گھر کے باہر پہنچتے ہی ملزم عبدالرحمن نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔

ادھر بورے والا میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ملزم نے فائرنگ کرکے بہن اور خالہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ گاؤں 335 ای بی میں پیش آیا، ملزم نے بہن سے پیسے مانگے اس کے انکار پر فائرنگ کر دی، دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments