Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2025 03:11pm

80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں امدادی نہیں تاجر برادری کا سامان ہے، انجمن تاجران پاراچنار

انجمن تاجران پارا چنار کا کہنا ہے کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں سامان تاجر برادری کا ہے، حکومت اس کو امدادی قافلہ سمجھ کر اپنے نام سے منسوب کرا رہی ہے۔

انجمن تاجران پاراچنار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کروڑوں روپے سامان پر خرچ ہوئے ہیں، قافلے میں امدادی چیزیں کچھ بھی نہیں ہیں، سارا دکانداروں اور تاجروں کا سامان ہے۔

کرم میں امن معاہدے کے باوجود داخلی و خارجی راستے آج بھی بند، سڑکیں کھولنے کیلئے احتجاجی دھرنا جاری

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ قافلے میں جتنی بھی اشیاء ضروریات ہیں وہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت خریدی ہیں۔

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی، سہولت کاروں کے ٹھکانے مسمار کئے جائیں گے، آئی جی

ان کا کہنا تھا کپہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت جلد از جلد اس کو پاراچنار کی جانب روانہ کر دے۔

Read Comments