Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 06:16pm

مسئلہ حل نہ ہوا تو جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیر تک اگر مسئلہ حل نہ ہوسکا تو میں خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جناح اسپتال ملک کا بڑا اسپتال ہے اور بغیر سربراہ کے چل رہا ہے، ڈیڑھ دو ماہ ہوگئے کورٹ میں کیس چل رہا ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں فیصلہ کروں گا، میں توہین عدالت کروں گا۔

Read Comments