بھارت کے 1975 اور 1998 کے جوہری تجربات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نامور سائنسدان راجگو پالا چدمبرم دیہانت کر گئے۔
بھارتی جوہری توانائی کے اعلامیہ کے مطابق ہندوستان کے نامور ایٹمی سائنسدانوں ڈاکٹر راجگو پالا چدمبرم 4 جنوری 2025 کی صبح انتقال کر گئے، سائنس میں ان کی بصیرت اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چدمبرم 1936 میں پیدا ہوئے، وہ چنائی کے پریذیڈنسی کالج اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے سابق طالب علم تھے، جوہری توانائی کے اہلکار نے بتایا کہ 88 سالہ چدمبرم جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ تھے، انہوں نے ممبئی کے جس لوک اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔
یو اے ای کے بجلی گھر کی دیکھ بھال اب بھارت کرے گا
جاری بیان کے مطابق چدمبرم ملک کے مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں بھارت کے پرنسپل سائنسی مشیر (2001-2018)، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر (1990-1993) رہے۔
چدمبرم اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور ہندوستان حکومت کے سیکرٹری (1993-2000) بھی رہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) (1994–1995) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ چدمبرم نے ہندوستان کی جوہری صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 1974 میں ملک کے پہلے جوہری تجربے میں اہم کردار ادا کیا، اور 1998 میں پوکھران-II جوہری تجربات کے دوران محکمہ جوہری توانائی کی ٹیم کی قیادت کی۔
بھارتی جوہری توانائی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی معیار کے ماہر طبیعیات کے طور پر ڈاکٹر چدمبرم کی تحقیق نے ہائی پریشر فزکس، کرسٹالوگرافی اور میٹریل سائنس کے شعبوں نمایاں اضافہ کیا۔
ڈاکٹر چدمبرم نے بھارت میں توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور اسٹریٹجک خود انحصاری جیسے شعبوں کی ترقی اور متعدد پروجیکٹوں کو مکمل کیا، انہوں نے ہندوستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے منظر نامے کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا۔
اعلامیہ کے مطابق سپر کمپیوٹرز کی ہندوستان کی مقامی ترقی کی شروعات اور نیشنل نالج نیٹ ورک کو تصور کرنے میں بھی ان کا اہم کردار تھا، چدمبرم نے ملک میں تحقیق اور تعلیمی اداروں کو فروغ دیا۔
پاکستان پرمیزائل فائر:عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے بھارتی موقف مسترد کردیا
انہیں 1975 میں پدم شری اور 1999 میں پدم وبھوشن سمیت دیگر اہم ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کو کئی یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں ملیں، وہ ممتاز ہندوستانی اور بین الاقوامی سائنس اکیڈمیوں کے سربراہ تھے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارت کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے سمیت کئی دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر چدمبرم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔