سمندر میں موت کے سوداگروں کا کھیل جاری ہے، یونان کے ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 71 افراد سمندر برد ہوگئے۔
تارکین وطن کی دو کشتیاں یونان پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں، جن میں سے ایک میں 71 افراد سوار تھے جبکہ دوسری میں 36 افراد موجود تھے۔
یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 9 ایف آئی اے اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا
چھتیس افراد کو لے جانی والی دوسری کشتی کریتی پہنچ گئی لیکن 71 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی یونان کے ساحل کے قریب سمندر برد ہوگئی۔
بچ جانے والے 36 افراد میں 23 پاکستانی بھی شامل ہیں، جن کی کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔
یونان کشتی حادثہ: پنجاب کا وہ گاؤں جسے ’ایجنٹ کا پنڈ‘ کہتے ہیں
یونانی کوسٹ گارڈ نے بچ جانے والے تمام افرا کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ چار نوجوانوں کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حراست میں لئے گئے افراد کے مطابق یہ 36 افراد ہیں جن میں 3 سوڈانی شہری، 23 پاکستانی، 9 بنگلہ دیشی اور ایک مصری ہے۔ یہ سب بالغ ہیں اور ان کا آغاز لیبیا کے شہر توبروک کی بندرگاہ سے ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسری کشتی یونان کریتی کے غاودوس جزیرے پہنچی ہے، اس سے پہلے ایک کشتی 74 غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر غاودوس کی کاراوے بندر گاہ پر پہنچی تھی۔
یونان حکام نے 22، 20، 21 اور 21 سال کی عمر کے چار نوجوانوں کو ان کے مبینہ اسمگلروں کے طور پر گرفتار کر لیا ہے اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بقیہ تارکینِ وطن کو غیر قانونی طور پر پیسے کے عوض لیبیا کے شہر تبروک سے یونان منتقل کیا ہے۔