Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 04:43pm

وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، نئے وزراء کب حلف اٹھائیں گے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، کابینہ میں توسیع آئندہ ہفتے کے دوران جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور عمران شاہ ڈاکٹرکی شمولیت کا امکان ہے۔ توقیر شاہ، طلال چوہدری اوردیگر کی بھی کابینہ میں شمولیت ممکن ہے۔

اسلام آباد ہائیکوٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے مشہور جج کا نام بھی شامل

اس کے علاوہ بیرسٹر عقیل ملک ، سردار یوسف اور اختیار ولی خان کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

مدارس رجسٹریشن معاملے پر وزیراعظم کی فضل الرحمان کو قانون سازی کیلئے حمایت کی یقین دہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے نئے وزراء سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جائیں گے۔

Read Comments