حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ چھ گاڑیوں میں خوفناک تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چوبیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوجانے کی وجہ سے دو مسافر بسیں ، دو کاریں ، آئل ٹینکر اور کنٹینر ٹکرا گئے مسافر بس توازن کھودینے سے پلٹ گئی ، پیچھے سے آنے والی دوسری مسافر بس بھی ٹکرا گئی۔
حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں اکیس سالہ نازش اور تیرہ سالہ علی حسن شامل ہیں۔
لواحقین کے مطابق نازش نارتھ ناظم آباد کی رہائشی، آبائی تعلق سوات سے تھا نازش سوات سے کراچی آرہی تھی،صبح فون آیا کہ حادثے ہوا ہے دوسرے جاں بحق کی شناخت 13 سالہ علی حسن کے نام سے ہوگئی۔ علی حسن کے والد کا دوست کے مطابق علی حسن صادق آباد کا رہائشی اور اپنے والد سے کراچی ملنے آرہا تھا۔
ریسکیوحکام کے مطابق چھ زخمی ابھی بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں باقی تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ریسکیو اداروں اور موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک سے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔