Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 02:26pm

نیلم منیر کے نکاح کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

نیلم منیر پاکستان کی ایک خوبرواور باصلاحیت اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا اوراب وہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اسٹار بن چکی ہیں۔

سٹارلیٹ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں جب ان کی شادی دبئی میں مقیم ایک بزنس مین سےہوئی۔ اداکارہ نے اپنی خوبصورت روایتی مایوں اور نکاح کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

نیلم منیر نے مایوں کے بعد نکاح کی تصاویر جاری کردیں

اگر بات کی جائے نیلم منیر کے برائیڈل ڈریس کی تو نیلم منیر نے اپنے نکاح میں سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہواتھا جس میں وہ کسی پرستان کی پری لگ رہی تھیں۔

لباس کے معاملے میں نیلم نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب تمام مشہور شخصیات اپنی شادیوں پر 15-60 لاکھ کے لباس پہنتی ہیں، نیلم نے ایک ایسا لباس منتخب کیا جو ہر ایک کی رینج میں آسکتا ہے۔

نیلم منیرکا نکاح کا جوڑا Baroque کا شاہکار ہے جس کی قیمت صرف 29,900 PKR ہے۔

نیلم منیر یقیناً نسبتا سستے لباس میں بھی ہیرے کی طرح چمک رہی تھیں۔

Read Comments