Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 02:25pm

انٹرنیٹ بندش سے پاکستان مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست

پاکستان انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

ٹاپ 10 وی پی این کی رپورٹ مطابق پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کے مجموعی مالیاتی اثرات کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مالی نقصان کے اعتبار سے خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک سوڈان اور میانمار سے آگے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل 88,788 گھنٹے جاری رہا، جس سے مجموعی طور پر 7 ارب 69 کروڑ ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں تین بڑی وجوہات انتخابات، انفارمیشن کنٹرول، اور احتجاج کی وجہ سے جان بوجھ کر انٹرنیٹ بند کیے جانے کے 18 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یہ انٹرنیٹ کی بندش یا سست انٹرنیٹ 9,735 گھنٹے جاری رہی اور 82.9 ملین صارفین ہوئے۔ تخمینہ کے مطابق 18 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا جاری شٹ ڈاؤن سب سے مہنگا تھا، جس کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حساب نیٹ بلاکس کے تیار کردہ لاگت آف شٹ ڈاؤن ٹول (COST) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جو انٹرنیٹ سنسرشپ اور رکاوٹ کو ٹریک کرنے والے ایک آن لائن مانیٹر ہے۔

Read Comments