Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 01:41pm

کراچی میں بے گھر ہونے کےخوف نے ایک اور شخص کی جان لے لی

کراچی کے علاقے مجاہد کالونی کے رہائشیوں کو بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے، جس کی وجہ سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔

ناظم آباد نمبر 4 مجاہد لالونی کا رہائشی، جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا، دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاہو ر میں گھریلو تشدد کا شکار لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا

متوفی کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ روز سرکاری اہلکاروں نے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی دھمکی دی۔

مقامی افراد میں بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے باعث ان کی زندگیوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

Read Comments