Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 01:24pm

مصری جوڑا مہمانوں کے بغیر شادی کا جشن منانے سڑکوں پر نکل پڑا

مصر کے شہر قاہرہ میں صبح سویرے نیا شادی شدہ جوڑا مہمانوں کے بغیر جشن منانے سڑکوں پر نکل پڑا جس کے شہری شادی کے جشن میں شریک ہوتے گئے۔

مصرکے ایک نو بیاہتا جوڑے نے منفرد انداز میں اپنی شادی کا جشن منا کر سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک دلچسپ شادی نے شہریوں کی توجہ سمیٹ لی ہے جس میں دلہا دلہن اپنی شادی قاہرہ کی گلیوں میں مہمانوں کے بغیر منا رہے ہیں۔ تاہم ان کی شادی میں جوڑے کو بن بلائے مہمانوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے میڈیا کو بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور انہوں نے ان سے قاہرہ کے مرکزی شہر کی مشہور گلیوں میں ان کی تصویر کشی کرنے کو کہا تھا۔ بغیر کسی دعوت کے لوگ ان کے ارد گرد اور شہر کی سڑکوں پر انہیں ملتے اور مبارک باد دیتے رہے۔ اس موقعے پر انہوں نے خوبصورت یادگاری تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

شادی کا جوڑا خریدنے جانے والی دلہن کفن لے آئی

جوڑے کی تصاویر کھیچنے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے اخراجات پر محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا شادی کے لیے جمع رقم کو عمرہ کرنے کیلئے استعمال کیا، تاکہ ان کی ازدواجی زندگی کا سفر اچھے کام سے شروع ہوسکے۔

عمر کی سینچریاں مارنے کے بعد جوڑے کی شادی، ورلڈ ریکارڈ قائم

عبدالسید نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فوٹو سیشن صبح چھ بجے شروع کیا، جب وہ اس جوڑے کے ساتھ باہر گئے، لیکن مصری عوام کا اس جوڑے کے بارے میں ردعمل تمام توقعات سے بالاتر تھا۔

کار ڈرائیوروں نے نوبیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کہا اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر راہگیروں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی جبکہ بعض خواتین نےجوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Read Comments