27 سالہ پنٹو، جسے ”خطرے کا سیاح“ کہا جاتا ہے، پاپوا نیو گنی میں مقامی قبائل کا دورہ کرنے والا پہلا سیاح بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی سیاح ”ڈینیئل پنٹو“ نے دنیا کے ہر ملک کی سرزمین کو چھونے کے خواب کی تعبیر میں ایک ایسا قدم اٹھایا جو تاریخ میں درج ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈینیئل نے اب تک 138 ممالک کا سفر کیا ہے، انہوں نے دسمبر کے اوائل میں پاپوا نیو گنی کا رخ کیا۔ تین ہفتے کے اس سفر میں انہوں نے 10 مختلف قبائل کے ساتھ وقت گزارا، ان کے رسم و رواج میں شریک ہوئے، اور ان کی زندگی کے قریب ترین لمحات کا حصہ بنے۔ اس سفر کے دوران وہ مگرمچھ کے نشانات والے ”مگرمچھ قبیلے“، اپنے چہروں کو رنگوں سے سجانے والے ”روح پرندے“، اور عجیب و غریب لباس والے ”اسکیلیٹن قبیلے“ جیسے گروہوں سے ملے۔
52 سال سے لاپتہ خاتون صحیح سلامت دریافت
پاپوا نیو گنی کی سرزمین پر پہنچنے سے پہلے، پنٹو نے قبائل کی مکمل تحقیق کی تاکہ اپنے سفر کو ممکنہ حد تک منفرد بنایا جا سکے۔ خطرناک سڑکوں اور ہائی جیکنگ کے خدشات کے باعث انہوں نے کئی سفر کشتی کے ذریعے کیے۔ لیکن ان مشکلات کے باوجود، ان کا سفر جاری رہا۔
انہوں نے سفر کا سب سے یادگار لمحہ قبائلی شادی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب میرے لئے ”ایک خوبصورت تجربہ“ رہا، لیکن خنزیر کی قربانی میرے لیے تحمل کے لمحات تھے۔
پنٹو نے پاپوا نیو گنی کو ”آخری سرحد“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، یہ ناقابل یقین تھا 2024 میں وہ پہلے سیاح ہیں ان قبائل کا دورہ کرنا حیرت انگیز تھا جنہوں نے پہلے کبھی سیاحوں کو نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ان کے گائوں پہنچے تو وہ جن قبائل سے ملے وہ بہت دوستانہ اور خوش آئند تھے۔
ایک درخت نے برطانوی خاتون کو ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا
ڈینیئل پنٹو نے دنیا کے ان گوشوں کو تلاش کرنے کا عزم کر رکھا ہے جہاں عام سیاح جانے سے کتراتے یا گھبراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ جستجو لیبیا، عراق، شام جیسے ممالک سے ہوتی ہوئی پاپوا نیو گنی کی ان سرزمینوں تک پہنچی جہاں قبائل کے لیے سیاح محض کہانیوں کا حصہ تھے۔
انہوں نے وہاں کے خطروں کا ذکر کیا کہ لوگ آپ کو کہیں گے کہ رات کو باہر نہ نکلیں، بہت ساری سڑکیں ایسی ہیں جہاں ہائی جیکنگ کا مسئلہ ہے اس لیے میں نے پانچ گھنٹے کشتی کے ذریعے سفر کیے کیونکہ سڑک کافی خطرناک تھی۔
یہ خطرناک اور منفرد سفر ان کے عزم اور تجسس، کے عکاس ہیں اور ایسے پرخطر سفر بڑے ہی حوصلے کا کام ہے۔