قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا ٹخنہ فریکچر ہو گیا جس کے باعث وہ 6 ہفتے کیلئے کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں گزشتہ روز صائم ایوب دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوگے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اب ایم آر آئی رپورٹ سامنے آنے پر صائم ایوب کو فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب ابھی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہی رہیں گے، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔