معدنیات اور وٹامن سے بھر پور پائے کا سوپ جسم کو گرم رکھنے میں مدد کرتا ہے اور سردیوں میں موٹا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
سردیاں شروع ہوتے ہی دل چاہتا ہے کہ کوئی مسالے دار گرما گرم ڈش کھائی جائے۔ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اکثر لوگ جنک فوڈز کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن آج ہماری دی گئی ونٹر اسپیشل ڈش نہ صرف آپ کی خواہش کو پورا کرے گی بلکہ صحت اور خوبصورتی سے متعلق فوائد بھی مہیا کرے گی۔
تیزی سے وزن بڑھانے کے لیے یہ 4 چیزیں دودھ میں ملا کر پی لیں
معدنیا اور وٹامنز کی دولت سے مالا مال سوپ نہ صرف جسم کو گرم رکھتا ہے بلکہ سردی اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سوپ کے کیا کیا فوائد ہیں۔
معدنیات، فاسفورس، میگنیشیم، کیلشیم۔ سوڈیم، فلورائیڈ اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزا پر مشتمل یہ سوپ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پائے کے سوپ میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ اور جیلیٹن کی موجودگی پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس دیتی ہے۔جس سےبھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پایوں کے سوپ کو باقاعدگی سے پینے سے وزن کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پائے کا سوپ پینے سے جسم میں سوجن کم ہونے لگتی ہے۔ ہڈیوں کے شوربے میں موجود امینو ایسیڈ سے سوجن اور آنتوں کی سوزش کو کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
پائے کے سوپ سے جسم میں سردی کی علامات نزلہ زکام کھانسی میں راحت ملتی ہے۔
پائے کا سوپ پینے سے جلد میں قدرتی چمک آجاتی ہے۔ کیونکہ اس میں موجود کولیجن اور ہائیلورونک ایسڈ جلد کی لچک کو بڑھا کرجھریوں کے مسئلے کو کم کردیتے ہیں۔