Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 11:05am

فرح اقرارنےشوہر کی بے وفائی پرکھل کر کہہ ڈالا

فرح اقرار اینکر اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ اور صحافی اور اینکر ہیں۔ ان کے شوہر اقرار الحسن اپنی ذاتی زندگی اور شادیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں تیسری شادی کی ہے۔ فرح اس سارے معاملے پر زیادہ تر خاموش رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو زیر بحث نہیں لاتی ہیں۔

فرح اقرار ڈاکٹرعفان کے پوڈ کاسٹ کی مہمان تھیں اور انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں خواتین کو اپنی زندگی میں اپنے شوہروں کے گرد گھومنے کے لیے کس طرح سکھایا جاتا ہے۔

جویریہ سعود نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کردیں

ان کا کہنا ہے کہ یہ ذہنیت اس وقت سے تیار ہوتی ہے جب وہ بچی ہوتی ہے۔ اس کے لیے جہیز تیار کیا جاتا ہے شادی کے زیورات بنائے جاتے ہیں اور ہر بات کی شروعات میں ہی اس سے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ جوکچھ کرنا ہے وہ شادی کے بعد کرنا چاہے وہ ڈرائیونگ ہویا کچھ اورتفریحات۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونا نہیں سکھایا جاتا اسے یہ نہیں بتایا جاتا ہے کہ تمہیں پہلے اچھی تعلیم حاصل کرنی ہے، خود کو آگے بڑھاناہے۔ اس کا ذاتی تشخص بھی کوئی معنی رکھتا ہے اورسب سے بڑھ کر یہ کہ اسے مالی طور پر بھی مستحکم ہونا چاہیے۔

نیلم منیر نے مایوں کے بعد نکاح کی تصاویر جاری کردیں

انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے اور لڑکیوں کو انفرادیت سکھائی جانی چاہئے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی اپنی بھی کوئی اہمیت ہے۔

فرح اقرار نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو اپنے شوہر کی بے وفائی برداشت نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ ہر چیز قابل برداشت ہوسکتی ہے لیکن دھوکہ اور فریب کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حدود کھینچنے کا آپ کو اختیار ہے اور جب آپ رشتے میں ہوں تو آپ کو ان حدود کی پاسداری کرنی چاہیے۔

انہوں نے ہمارے معاشرے کی خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ توقعات اپنے مجازی خدا کی بجائے حقیقی خدا سے لگانی چاہیے اور توکل صرف اللہ پرکرنا چاہیے۔

Read Comments