پنجاب میں 246 بنیادی مراکزصحت عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کے بغیر ہی کام کر نے پرمجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلی ویجزپر بھی ڈاکٹروں کی 100 فیصد موجودگی نہ ہو سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں 22 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹر ہی موجود نہیں جبکہ سرگودھا 15، جہلم 13،گجرات 12، بہاولنگرمیں 11 بنیادی مراکز خالی ہیں۔
علاوہ ازیں سیالکوٹ اور میانوالی میں 10 ، 10 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، اٹک میں 9، 9 بنیادی مراکز خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکپتن، خوشاب، جھنگ اور بہاولپورکی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے جہاں 8،8 سنٹرز پرڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ شیخوپورہ،ملتان 5، لودھراں ،گوجرانوالہ چکوال میں 4،4 نشستوں پر کوئی نہیں۔
راجن پور قصور اور ڈی جی خان میں 3،3 سیٹیں خالی پڑی ہیں