برطانیہ میں شدید برفباری کی تین روزہ وارننگ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت انگلینڈ، اسکاٹلینڈ اور ویلز میں آج سے برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔ موسم کی شدت کی وجہ سے اسکول بند ہونے، سڑکوں کی بندش، اور پروازوں اور ٹرین کے نظام میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔
چین نے سیکس جی ٹیکنالوجی میں تاریخ رقم کردی
ادھر، کیلیفورنیا سمیت تیرہ امریکی ریاستوں میں بھی نئے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں ڈیڑھ فٹ تک برفباری متوقع ہے اور ہواؤں کی رفتار ستر میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
اس کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔