Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2025 09:21am

سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی حملے روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ

فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔

ارکان کا غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں میں 136 حملے کیے گئے، وہ اسپتالوں میں مسلح گروہوں کی موجودگی کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہیں کرسکا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر آغاز، کونسل میں پاکستانی پرچم لگایا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے صہیونی اقدامات کو جنگی جرائم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔ کونسل طبی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور دیگر جنگی جرائم کی آزاد تحقیقات کرائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکن کے طور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہوچکا۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگایا تھا۔

Read Comments