Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2025 10:10pm

ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی دوست و اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی پر شرکت کی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہو گئیں۔

یشما گل نے 2 جنوری کو بہن اروبا کے نکاح اور شادی کی دوسری تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں۔

اداکارہ کی بہن کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں۔

ہانیہ عامر کے انار کلی لباس کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

ہانیہ عامر کا انٹرویو کرنے کیلئے بھارتی صحافی ’بے قرار‘

ان کی بہن کی شادی کی تقریبات میں نہ صرف انہوں نے خود بلکہ ان کی سہیلیوں ہانیہ عامر، دنانیر مبین اور کومل میر سمیت دیگر نے بھی مختلف گانوں پر رقص کرکے شادی کی تقریبات کو چار چاند لگا دیے۔

تقریبات کی وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں یشما گل کو ہانیہ عامر، دنانیر مبین اور کومل میر سمیت دیگر کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں اداکاراؤں کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا اور ان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا۔

Read Comments