پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، جس میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کرلیں۔
ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی ہے تاہم پی ٹی اے نے تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی۔
پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی کیبل خراب
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔