پنجاب ہائی وے پیٹرول نے 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
جاری رپورٹ کے مطابق شاہرائوں پر ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 3 کروڑ 14 لاکھ افراد کو چیک کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال کے اختتام تک 6537 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔
سال 2024 میں ادارے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرول نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 18.8 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 3350 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔
پنجاب میں اسموگ: بیرونی سرگرمیوں پرپابندی عائد، ملتان آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر
رپورٹ کے مطابق ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 69 ہزار اوور لوڈڈگاڑیوں، گیس سیلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر پنجاب بھر میں 12ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پنجاب ہائی وے پیٹرول نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک لاکھ 48 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے، جبکہ دوران پیٹرولنگ ملنے والے 678 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔
پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری
رپورٹ کے مطابق 5005 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرکے ٹریفک بہاؤ بہتر بنانے کیلئے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد مسافروں کو مدد و رہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر ایک لاکھ 19 ہزار شہریوں کو مدد و رہنمائی فراہم کی گئی۔
پنجاب ہائی وے پیٹرول نے اسلحہ کے استعمال پر 1093 مقدمات درج کروائے اورمنشیات بارےمختلف کارروائیوں میں 20925 لیٹر شراب، 400 کلو چرس، 53 کلو افیون اور ساڑھے پانچ کلو ہیروئن بھی برآمد کی۔