سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 1886 روپے مہنگا ہو کر2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 614 روپے ہو گئی۔
امریکی تاجروں کے ٹرمپ سے مطالبے کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مہنگا ہوگیا
نئے سال کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2657 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا،ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔
سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی۔