علم نجوم کی ماہر خاتون نے رواں برس اہم واقعات کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق بھی آگاہ کردیا۔
نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ستاروں کی چال کی ماہر سامعہ خان سے رواں برس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی کے امکان سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
جس پر سامعہ خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جس جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں، وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔
سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو تیار ہوتی ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو کچھ دے کر نہ جائیں۔ اس لیے سال 2025 میں ان کے لئے بہترین موقع ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی غلطی پر پشیمانی کا اندازعائشہ عمر کو بھا گیا
ماہر نجوم سامعہ خان نے انکشاف کیا کہ رواں برس بلاول بھٹو زرداری کے ’سیاسی دولہا‘ بننے کے ساتھ ساتھ ان کے ’حقیقی دولہا‘ بننے کے امکانات بھی کافی روشن نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے 36 سال کے بلاول بھٹو کے اہلخانہ کو مشورہ دیا کہ معاملے پر ضرور سوچیں اور اس مبارک گھڑی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔