لکی مروت کے ٹراما سینٹرعمارت مکمل نہیں لیکن ملازمین تعینات کر دیئے گئے۔
عمارت کا سنگ بنییاد رکھتے ہی انتظامیہ نے بھرتیاں کروالیں، بغیر عمارت کے گزشتہ حکومت نے 35 افراد بھرتی کئے اور مزید 200 ملازمین کی فہرست بھی تیار کئی گئی۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے اقرار کیا کہ موجودہ حکومت نے 96 اسامیوں کی منظوری دے دی، بغیر عمارت کی گزشتہ حکومت نے 35 افراد بھرتی کئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹراما سنٹر پر کام اب تیزی سے جاری ہے دو ماہ میں مکمل کر دیں گے۔ ٹھیکیڈار کو 6 کروڑ کے بقایاجات ادا کر دئیے گئے ہیں۔
مشیر صحت کے مطابق ٹراما سنٹر کی خریداری کے لئے 16 کروڑ روپے کی محکمہ خزانہ نے منظوری بھی دی ہے۔