اگر آپ دبلے پن اور کمزوری سے پریشان ہیں تو اپنی خوراک میں دودھ کے ساتھ کچھ چیزیں شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف صحت بخش وزن بڑھنے میں مدد ملے گی بلکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔
اس دنیا میں جہاں لوگ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں وہیں دبلے پن کا شکار ہونے والے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ صحیح وقت پر صحیح خوراک لینے کے باوجود ایسالگتا ہے کہ نہ تووہ کچھ کھارہے ہیں اور نہ ہی کچھ پی رہے ہیں۔
ابلا ہوا انڈا بمقابلہ آملیٹ: کون زیادہ صحت بخش ہے؟
عمر کی مناسبت سے وزن میں کمی کیوجہ سے لوگوں میں خود اعتمادی کی کمی ہوجاتی ہے۔ وزن نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور اگر وزن زیادہ کم ہوتو فورا ڈاکٹر سٓے مشورہ لینا چاہیے۔تاہم اکثر کیسز میں خوراک پر تھوڑی سی توجہ دے کر وزن بڑھایا جاسکتا ہے۔ آج آپ کے لیے ایسی ہی کچھ تجاویز ہیش کی جارہی ہیں۔ جنہیں اگر دودھ کے ساتھ کھایا جائے تو وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
وزن بڑھانے کے لیے اگر سب سے زیادہ کسی چیز کا مشووہ دیا جاتا ہے تو ان میں دودھ اور کیلا ایک ساتھ کھانا ہے۔ درحقیقت یہ امتزاج اتنا موثر ہے کہ ماہرین بھی وزن بڑھانے کے لیے دودھ اور کیلے کو باقاعدگی سے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
کیلے میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے یہ تیزی سے وزن بڑھا نے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو دودھ میں کیلے ڈال کر مزیدار ملک شیک یا اسموتھی بنا سکتے ہیں۔ اور اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔
جم جانے والے لوگ اکثر دودھ اور پینٹ بٹر ملاکر پیتے ہیں۔ یہ مرکب اتنا فائدہ مند ہے کہ آپ کو چند دنوں میں ہی فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔
پینٹ بٹر میں وٹامنز، منرلز اور صحت بخش چکنائی پائی جاتی ہے۔ جس سے نہ صرف جسم کو فوری توانائی ملتی ہے بلکہ وزن بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ایک گلاس دودھ میں ایک سے دو چمچ پینٹ بٹرملاکر روزانہ پی لیں۔
وزن میں اضافے کے لیے بادام کے دودھ کو بھی روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جاسٓکتا ہے۔ بادام میں تمام ضروری غذائی اجزا کے علاوہ پروٹین، صحت بخش چکنائی اور کیلوریز ہوتی ہیں جو وزن بڑھانے کے لیے فائدہ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی اکسیر ہے۔ مٹھی بھر بھیگے ہوئے بادام لیں اور اسے دودھ میں ڈال کر پس لیں اس دودھ کو روزانہ استعمال کرنے سے جسم کو حیرت انگیز فوائد ملتے ہیں۔
اگر آپ وزن میں تیزی سے اضافے کے خواہشمند ہیں تو دودھ اور شہد کوملا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ میں شہد ملاکر پینے سے نہ صرف وزن بڑھتا ہے بلکہ نیند بھی اچھی آتی ہے۔
اگر آپ کو میٹھا دودھ پینے کی عادت ہے توچینی کی بجائے شہد کا استعمال شروع کردیں۔ اس سے دودھ کا ذائقہ بھی بڑھے گا اور وزن میں اضافہ بھی ہوگا۔