ہری پور میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بیرون ملک شہریوں کو بجھوانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ہری پور کے علاقے کھلا بٹ میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، زیر حراست ملزم افسر خان راستے غیر قانونی طور پر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔
وزیراعظم کی ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت
ملزم افسر خان انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے، ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر لیبا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث 13 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے رابطے کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹلیجنس بیسڈ کریک ڈاون جاری ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔