Aaj Logo

شائع 03 جنوری 2025 02:04pm

اسٹارز کے باڈی گارڈز کو اس چیز کی تربیت دی جاتی ہے ، سونو سود کا انکشاف

بالی ووڈ کے سپراسٹارز کو اکثر عوامی تقریبات اور ہوائی اڈوں پر اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ یہ باڈی گارڈز اپنے مالک کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

اس طرح کی کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں جس میں وہ مداحوں کو ہٹاتے اور پیچھے دھکیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں بالی ووڈ ایکٹر سونو سود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان باڈی گارڈز کے متعلق بات کی۔

وہ بھارتی کامیڈین جس نے دولت میں کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سونو نے کہا، باڈی گارڈز اور ستاروں کے دوستوں کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ وہ ایسے سین اور ایسا ماحول بنائیں۔ خاص طور پر ہوائی اڈوں جیسی عوامی جگہوں پر۔ وہ شور مچاتے ہیں اورلوگوں میں تجسس پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح لوگ مڑ مڑ کر دیکھنے لگتے ہیں کہ کون آرہا ہے؟ اورانہیں لوگوں کی توجہ حاصل ہوجاتی ہے۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنا ایک واقعہ بھی شیئر کیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ جب میں جم میں تھا تومجھے لینے میرا ایک دوست آیا۔ نزدیک ہی ایک کار رکی اور ایک محافظ باہر نکلا اس نے بہانہ کیا کہ وہاں بہت زیادہ ہجوم ہے۔ اس نے چلانا شروع کردیا کہ پیچھے ہٹو واپس لوٹ جاو۔ حالانکہ آس پاس کوئی بھی نہیں تھا۔ پھر ایک اداکار آیا اور اسی دوران عمارت میں داخل ہوگیا ۔

ادا کار نے مزید کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ اگر آپ زیادہ بھیڑ میں چلے جائیں تو لوگ آپ کو پریشان نہیں کریں گے۔ میرے پاس بھی باڈ ی گارڈز ہیں لیکن میں نے ان سے کہا ہے کہ کسی کو بھی دھکا نہیں دیں۔ زیادہ تر لوگ اچھے ہوتے ہیں اور آپ کو پریشان نہیں کرتے ہیں ایسے میں یہ ستارے ایسی چالوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں اور یہ سو فیصد سچ ہے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے توسونو سودجلد ہی اپنی آنے والی فلم ”فتح“ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ریلیز میں صرف چند دن ہی باقی ہیں۔ فتح سونوسود کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ پہلی ایکشن تھرلر فلم ہے۔ اس کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، وجے راز، نصیرالدین شاہ اور دیویندو بھٹا چاریہ جیسے اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم رواں مہینے کی 10 تاریخ کو بھارتی سنیما میں ریلیز ہوگی۔

Read Comments