Aaj Logo

شائع 03 جنوری 2025 01:24pm

ججز کی تعیناتی پر غور کیلئے اجلاس جوڈیشل کمیشن کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جوڈیشل کمیشن رولز 2024 کی منظوری کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر تفصیل سے بحث کی جائے گی۔

اجلاس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

سندھ ہائیکورٹ: ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ: ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری کو ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ: ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہوگا۔

اجلاس میں مختلف ہائیکورٹس کے لیے ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور کیا جائے گا، جن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4، سندھ ہائیکورٹ کے لیے 12، لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10، پشاور ہائیکورٹ کے لیے 9، اور بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز شامل ہیں۔

Read Comments