چنیوٹ میں بھیک کی رقم تقسیم نہ کرنے پر بھکارن خواتین کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
بھکاری خواتین ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں اور اس واقعے نے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔ اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق یہ جھگڑا رقم کی تقسیم کے تنازع پر ہوا۔
عینی شاہد کے مطابق ایک شخص نے خاتون بھیکاری کو پیسے دے کر آپس میں تقسیم کرنے کا کہا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھکاری خواتین پیسوں کی تقیسم پر لڑ پڑیں۔