پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم بعد میں رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سال کے تیسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 700 پر آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیکس اسوقت ایک لاکھ 15 ہزار 580 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔