Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2025 12:54pm

امریکا نے اپنا سُپر نیوکلئیر ہتھیار بنانے کا طریقہ کار کھو دیا، جوہری ہتھیاروں کی خفیہ معلومات لیک

ماہرین کی جانب سے ایک انتہائی طاقتور امریکی ایٹمی ہتھیار کی موجودگی کی تصدیق سامنے آئی ہے جسے امریکی فوج نے اب تک خفیہ رکھا تھا، تاہم امریکی افواج اسے دوبارہ تیار کرنے کے طریقہ کار اور معلومات سے محروم ہوگیا۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق فوگ بینک نامی ایک خفیہ امریکی پراجیکٹ جنگی وار ہیڈز بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا لیکن یہ اتنا سربستہ راز تھا جس کی معلومات امریکا کھو بیٹھا۔

رپورٹ کے مطابق سُپر نیوکلئیر ہتھیار کا مواد 1975 سے 1989 تک ٹینیسی میں بنایا گیا تھا۔ آخری جوہری وار ہیڈز تیار کیے جانے کے بعد، جہاں اسے بنایا گیا تھا وہ سہولت بند کر دی گئی تھی۔

امریکا میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والا مسلمان امریکی فوجی نکلا، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

بتایا گیا ہے کہ 20 سال بعد امریکی فوج اپنے پرانے جوہری وار ہیڈز کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ زیادہ دیر تک چل سکیں۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا اس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں کہ اسے کیسے تیار کیا گیا تھا۔ جوہری ہتھیاروں کی خفیہ معلومات امریکی عوام بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیل چکی ہے۔

امریکا میں بڑی تباہی ٹال دی گئی، گھریلو ساختہ بموں کی سب سے بڑی کھیپ دریافت

ایک اور پریشان کن بات یہ تھی کہ وہ عملہ جن کے پاس اس ہتھیار کو بنانے کی مہارت اور تجربہ تھا وہ یا تو ریٹائر ہو چکے یا ایجنسی چھوڑ چکے تھے۔ ہتھیاروں کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ فوگ بینک ایک خاص قسم کا مواد ہے جسے ایروجیل کہتے ہیں جو کہ انتہائی ہلکا مگر ٹھوس مواد ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ فوگ بینک کا مقصد مادے کی ایک انتہائی گرم، خاص حالت میں تبدیل ہونا ہے جسے پلازما کہتے ہیں، جہاں ایٹم ٹوٹ کر اپنے الیکٹران چھوڑتے ہیں۔

امریکا نے چین کی بڑی ناکامی کا راز فاش کردیا

ان تمام معلومات اور قیاس آرائیوں کے باوجود یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فوگ بینک آج نئے جوہری وار ہیڈز میں استعمال ہو بھی رہا ہے یا نہیں۔

Read Comments