پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کردی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے معافی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی ہیں۔ جن میں سے 48 پٹیشنز کو کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا اور 19 مجرمان کی پٹیشنز کو انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔
سزائیں معاف کروانے والے مجرمان کے نام ذیل میں درج ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے کے حقوق برقرار ہیں۔
آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، ہمارا نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔