Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2025 11:13am

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کالعدم قرار

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار ئے جانے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو حسن ابدال مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سے فیصل ملک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم پیش ہوئی، وکلاء نے پشاور ہائیکورٹ کا 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت کا حکم نامہ پیش کیا۔

جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

Read Comments