Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2025 09:24am

گھریلو کام کاج کرنے والی ’سُگھڑ‘ بندریا، امی کو مت بتائیں ورنہ بیاہ کر لے آئیں گی

بھارت میں ایک سُگھڑ بندریا نے گھر کے کام سنبھال کر صارفین کی توجہ حاصل کرلی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق یہ بندریا ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کھگی پورا سدھوا گاؤں کے ایک گھر میں رہتی ہے جو کچن کے کاموں میں مالک کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

بندریا کے مالک آکاش نے بتایا کہ رانی بھارت سمیت پاکستان، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بنگلادیش، نیپال، ایران، روس، چین اور بہت سے دیگر ممالک میں مشہور ہے۔

بندروں کی کیلے کے پیچھے لڑائی نے بھارت کا ریلوے نظام درہم برہم کر دیا

ویڈیو میں بندریا کو برتن دھوتے، کپڑے دھوتے، فرش صاف کرتے، مصالحہ پیستے اور روتی بناتے دیکھا گیا جس نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ مالک نے اپنی بندریا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کی تو جیسے لوٹری ہی لگ گئی۔ آکاش نے بتایا کہ ان کی بندریا کی ویڈیوز سے انہیں مالی فائدہ پہنچا ہے اور ان کی کافی اچھی کمائی ہوئی ہے۔

آکاش کے مطابق اب تک کروڑوں لوگ رانی کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

کراچی میں 4 بندر سڑک پر نکل آئے- چڑیا گھر کا واپس لینے سے انکار

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ امی کو مت بتائیں ورنہ بیاہ کر لے آئیں گی۔

Read Comments