Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2025 08:28am

امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام، روسی اور ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

امریکا نے رواں برس انتخابات سے قبل غلط معلومات کے ذریعے امریکی ووٹرز کو نشانہ بنانے پر دو ایرانی اور روسی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو امریکی محکمہ داخلہ کے حکام نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں اداروں نے نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی۔

نئے سال کے پہلے دن بڑا دھماکا، منشیات اسمگلنگ پر 6 افراد کے سر قلم

امریکی خفیہ اداروں نے دونوں حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ جعلی ویڈیوز، خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ جو کہ ووٹرز پر اثر انداز ہونے اور امریکی انتخابات پر اعتماد کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں۔

حکام نے کہا کہ ماسکو میں موجود روسی ادارہ سینٹر فار جیو پولیٹکل ایکسپرٹیز نے امریکی امیدواروں کے بارے غلط معلومات پھیلائیں اور مالی معاونت کی۔ ان میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

ادارے کے علاوہ پابندیاں ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر پر بھی لاگو ہوتی ہیں، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کے ملٹری انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ مل کر کام کیا، جو مغرب کے خلاف سائبر حملوں اور تخریب کاری کی نگرانی کرتے ہیں۔

امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی ادارہ کاگنیٹیو ڈیزائن پروڈکشن سینٹر، سپاہ پاسداران انقلاب کا ذیلی ادارہ ہے جسے امریکہ نے ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق اس ادارے نے 2023 سے امریکہ میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کا کام کیا۔

امریکی فوج کی یمن میں بمباری، حوثی کمانڈ بیس سمیت جدید ہتھیاروں کے ڈپو تباہ

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایرانی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر امریکہ میں مظاہروں کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی۔ ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سینیئر ارکان سمیت کئی اعلیٰ موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا بھی الزام ہے۔

روسی اور ایرانی حکام نے اِن دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ انہوں نے 2024 کے انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

منگل کو واشنگٹن میں روس کے سفارتخانے کے ترجمان نے ایک ای میل میں لکھا کہ ’روس دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔‘

Read Comments