Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2025 09:49am

مری میں نئے سال کا جشن منانے والے سیاحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

گزشتہ رات 12 بجتے ہی جہاں ملک بھر میں نئے سال 2025 کا جشن منایا گیا، وہیں مری میں یہ جشن افسوس میں تبدیل ہوگیا۔

نئے سال کا جشن منانے کیلئے مری میں سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا اور مال روڈ پر تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔

شاپنگ کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر، دبئی نے اپنا ریٹیل کیلینڈر جاری کردیا

پولیس کی جانب سے سیاحوں پر متعدد بار لاٹھی چارج کیا گیا، بھَگدڑ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مری میں نئے سال پر آتش بازی بھی گئی، جبکہ مری میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہے۔

Read Comments