افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے تمام فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی، ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے، دو سال بھی قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
افغان حکومت کا ’تاڑم تاڑی‘ کرنے والوں کیخلاف بڑا اقدام، گھروں میں کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔
افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی
حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں خواتین استعمال کرتی ہیں۔